سوات(سوات نیوز ) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمداورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیر دل خان کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122کی میڈیکل ونگ نے اج ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کبل میں فرسٹ ایڈ اور اگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو اور اگ لگنے کی صورت میں اگ سے بچاؤ اور اگ کو کم کرنے کے طریقے بھی سیکھائےگئےتاکہ اگ لگنے کی صورت میں اگ کو کم کیا جائے اور بروقت اگ کے زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے۔
818 total views, 2 views today
Comments