سوات (سید نیاز علی شاہ )ڈی سی سوات جنید خان کے ہدایت پر اسیسٹنٹ کمیشنر بحرین ہدایت اللہ کا ایکشن،
اتروڑ میں غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے والا شخص کو گرفتار کر لیا گیاکالام پولیس سٹیشن کے مطابق سیاحوں کی شکایات پر ڈی سی سوات نے ایکشن لےبلیا۔ اور کالام شاہی باغ جانیوالے سہاحوں سے زبردستی ٹیکس وصول کرنے والا اتروڑ کےرہائشی کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ گبرال روڈ پر ایک شخص سیاحوں سے شاہی باغ جانے کیلئے فلاحی تنظیم کے نام پر تین سو روہے ٹیکس وصول کررہاتھا ۔ جس کی شکایات مسلسل ارہی تھی ۔ جس کے بعد ڈی سی سوات جنید خان نے اس پر سخت ایکشن لے لیا اور پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
سیاحوں اور مقامی شہریوں نے ڈی سی سوات اور اے سی بحرین کا شکریہ ادا کیا اور بروقت نوٹس لینے پر خراج تحسین پیش کیا
816 total views, 4 views today