بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی تنظیم نے سینٹ ٹکٹ بلدیو کمار دینے کی حمایت کردی ۔بلدیوکمار نے پارٹی کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں اور وہ پارٹی کے مخلص کارکن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان نے ایک اخبار ی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق اقلیتی صوبائی نامزد امیدوار بلدیو کمار نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ان کی قربانیاں کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا اقلیتی برادری میں بلدیوکمار جیسے کارکن صوبے میں نہیں ہے اور اب ان کا یہ حق بنتا ہے کہ انہیں پارٹی سینٹ کا ٹکٹ جاری کرے کیونکہ اس ٹکٹ کے جاری ہونے سے سوات کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ انصاف کے مترادف ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل غالیگے کے صدر فصح اللہ خان ، جنرل سیکرٹری سعید خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ضلعی سوات کے رہنما بلدیوکمار کو سینٹ کا ٹکٹ دیا جا ئے ، کیو نکہ بلدیوکمار کا پارٹی کیلئے قریانیاں کسی پوشدہ نہیں ، بلکہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں انہوں نے بلدیوکمار پارٹی کیلئے ایک بہترین ورکر ہے ، اور سینٹ کا ٹکٹ ان کا حق ہے ، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی قیادت عمران خان ، صوبائی صدر اعظم سواتی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خوا ہ پرویز خٹک سے پر زور مطالبہ کر تے ہو ئے کہا سینٹ کا ٹکٹ اقلیتی رہنما بلدیو کمار کو دیا جا ئے ۔
760 total views, no views today


