بریکوٹ ،ایم این اے مراد سعید نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت صوبہ خیبر پختو ں خواہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے ، کرپشن کا دور گزر چکا ہے ، علاقے کے تعمیر و ترقی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ، گاوں نجیگرام میں سستی بجلی فراہمی کیلئے اایک سمال ڈیم منظور ہو چکا ہے ، جس کے سروے اور باقاعدہ کام پر جلد اغاز کر دیا جا ئیگا ، ورکرز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، کارکنان اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کا فضا قائم کر ے ، کارکنان بلدیا تی الیکشن کیلئے بھر تیا ریا ں اب سے شروع کر یں ، کارکنان کے گلے شکوے دور کر نے کیلئے بھر پور کو شش کر ینگے ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز نے گزشتہ الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی ائی کا منشو ر گھر گھر پہنچاکر بھاری اکثر یت سے پا کستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنا نے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے ، کارکنوں کے قربا نیاں سے کسی سے پوشدہ نہیں بلکہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ، تقریب کے دوران پا کستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے قیادت اوریونین کونسل ابوہا کے تنظیم نے مقامی ایم پی ایز سے گلے شکوے اور تحفظات پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ مقامی ایم پی ایز کے جانب سے ترقیاتی سکیموں میں پارٹی کے منتخب تنظموں کو مسلسل نظراندازی کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث کارکنان میں مایوسی اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے ، کیونکہ بلدیاتی انتخابات قریب انے والے ہیں ، اگر کارکنان کے ساتھ اس طرح کے رویہ جاری رہا ، تو بلدیاتی انتخابات میں مطوبہ ہداف کا حصول زرا مشکل ہوگا ، مقامی ایم پی ایز کو چا ہئے کہ پارٹی کے تمام منتخب تنظموں کو ساتھ لیکر چلیں ، تا کہ پارٹی مزید فعال اور مستحکم اور ترقی کے طرف گامزن ہو جائیں ، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان نے کہا کہ پارٹی میں عارضی اختلافات ہر دور میں ہو تے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف ملک کے سطح پر سب سے بڑا جماعت ہے ۔چھوٹے پارٹیوں اور گروپوں میں اختلافات نہیں ہو تے ، لیکن ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر فخر ہے ، کہ اختلافات کے باوجود دن رات پارٹی کیلئے محنت کر رہے ہیں ، یہ تمام اختلافات عارضی ہیں ، کارکنان بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر یں ، اس موقع پر پاکستان تحریک تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی خان ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان ، یوسی غالیگے کے صدر فصح اللہ خان ، یوتھ ونگ ضلع سوات کے رہنما حید ر علی خان ، یونین کونسل ابوہا کے صدر نظر حسین خان، ودیگر نے بھی تفصلی تقاریر کیں ، ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ آج کل بعض علاقوں میں پارٹی کارکنان کو جو مسائل درپیش ہیں ، ان سے بخوبی اگا ہ ہو ، لیکن ان تمام مسائل گلے شکوے دور کر نے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبران اسمبلی قابل احترام ہیں، جہاں بھی کسی کا گلہ شکوہ ہے ، تو اپس میں بیٹھ کر تمام اختلافات کو بطریق احسن حل کر ینگے ، کیونکہ کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں پرزور دیا کہ تمام فروعی اختلافات بالائے طاق میں رکھ کر پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کر نے کیلئے تمام تر توانیاں بروئے کا رلا ئیں ،
377 total views, no views today


