سوات،سوات ،بجلی بحران کیخلاف ضلع بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن کیلئے سات تحصیلوں کے تاجر تنظیموں کا ایکا ،26جنوری کو مشترکہ اجلاس میں ہڑ تال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،تفصیلات کیمطابق سوات میں 20گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک ہی روز کاروبار پہیہ جام کرنے کیلئے سوات ٹریڈ رز فیڈریشن ،خوازہ خیلہ ،بریکوٹ ،چارباغ ،مٹہ ،کبل ،کالام اور مدین بحرین کی
تاجر تنظیموں کے مابین ایکا ہو گیا ہے اور 26جنوری کو مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کی منظوری دی جائے گی اور واپڈا کو پیر کے روز تک دی گئی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر ضلع بھر میں تمام کاروبار ی مراکز کو بند کیا جائے گا اس حوالے سے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نے میڈیا کو بتایا کہ واپڈ انے سوات میں جو ظلم شروع کیا ہے وہ کاروباری طبقہ اور عوام کی برداشت سے باہر ہوچکا ہے ہمارا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے ضلع بھر کی تاجر تنظیموں نے واپڈا کی بے حسی کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ سوات بھر میں کاروباری مراکز کو بند کرکے حکومت تک اپنی آوازپوری طاقت کے ساتھ پہنچائیں کے سوات کی تباہ حال معشیت مزید اس طرح کے ہتکھنڈوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
547 total views, no views today


