سوات, ملاکنڈڈویژن میں پہلے صارف کورٹ نے کام شروع کردیا ، محمد عادل صارف کورٹ کے پہلے جج مقرر کردئے گئے، ملاکنڈڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سوات کے علاقہ سیدوشریف میں ڈویژن کے پہلے صارف (کنزیومر )کورٹ نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے، کورٹ میں ایک سادہ کاغذ پر درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صارف کورٹ ملاکنڈڈویژن کے نام پر لکھنے کے بعد اسی درخواست پر فوری طور پر کارروائی شروع ہو جائے گی،
اور صارف کا مسئلہ فوری طور پر حل ہو جائے گا، صارف کورٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی زائد وصولی سمیت دیگر درخواستیں دی جاسکتی ہے، اور بغیر وکیل کئے صارف کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
340 total views, no views today
Comments


