مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمن نونو نے کہاہے کہ مرکزی حکومت نے کاشغر گوادر روڈ منصوبہ پنجاب منتقل کرنے کا فیصلہ کرکے صوبہ خیبر پختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، چائینہ کا یہ منصوبہ کا شغر سے گوادر تک روڈ بنانے کا ہے جس کے تحت جنوبی اضلاع سے ہوکر گوادر تک روڈ تعمیرکرنا تھا مگر مرکزی حکومت نے اس منصوبہ میں ردوبدل کرکے میانوالی پنجاب سے روڈ گزار نے کا پلان بنا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کئی سالو ں سے بحرانوں کی لپیٹ میں ہے جس کے سبب یہاں کی معیشت تباہ ہوچکی ہے جبکہ یہاں کے عوام کو قدم قدم پر مختلف قسم کے سنگین مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ایسے میں اس صوبے کے عوام اور یہاں کی معیشت کو سہارا دینے کی ضرورت ہے مگر مرکزی حکومت یہاں کے مصیبت زدہ عوام کے حال پر رحم کرنے کی بجائے ان سے سہولیات چھیننے کی کوشش میں ہے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ، انہوں نے کہا کہ چائنہ روڈ منصوبے کی مرکزمنتقلی پر صوبائی حکومت کی خاموشی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس اقدام میں مرکز کے ساتھ ملی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مذکورہ منصوبے کو کے پی کے میں بحال رکھنے کیلئے مرکز اور صوبے میں آواز اٹھائیں اور ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی کردار ادا کریں اور اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی ان جماعتوں سے دوقدم آگے ہوگی۔
630 total views, no views today


