پشاور(سوات نیوز)کے پی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس بمقام الپا رونین پشاور میں منعقد ہوا. جس میں خیبرپختونخوا سے کثیر تعداد میں ممبران اور پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے نمائندے ناصر خان جنرل سیکریٹری کے پی کراٹے ایسوسی ایشن خالد نور. جنرل سیکریٹری کے پی جوجٹسو تحسین اللہ .جنرل سیکریٹری کے پی سامبو ایسوسی ایشن رفاق نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ایسوسی ایشن کے لئے عہدیداروں کا انتخاب ووٹنگ کے زریعے عمل میں لایا گیا، ممبران کی کثیر تعداد نے صدر کیلئے شفیع الرحمان کو باری اکثریت سے کامیاب کیا، جنرل سیکرٹری کے لئے امین کامیاب قرار پائے سینئر نائب صدارت میں عرفان محسود , نائب صدر اشفاق رخسار اور ہمایون کامیاب ھوئے، جائنٹ سیکریٹری فضل کریم فائنانس سیکریٹری صابر شاہ پریس سیکریٹری عقیل کامیاب ھوئے، ایگزیکٹو ممبران میں سہیل ،حسن ,شمس الرحمن ، حفیظ صمد اور فواد منتخب ھوئے،
ووٹنگ انتہائی خوشگوار حالات میں کئے گئے، منتخب ھونے کے بعد شفیع الرحمان نے ممبران سے خطاب کرتے ھوئے سب کا شکریہ ادا کیا اور عہد کرتے ھوئے کہا کے مکسڈ مارشل آرٹس کو پورے صوبے میں پروموٹ کرنے اور تمام کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کےلئے اپنی بھرپور توانائی بروائے کار لائینگے، آخر میں صدر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کے وہ مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کرے،
824 total views, no views today



