سوات، کوزہ بانڈی میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصاددم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ، کانجو پولیس سٹیشن کے مطابق ضلع سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں سیگرام سڑک پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمی ہونیوالوں میں ہاشم خان، عاطف خان، عباس اور تیمور خان شامل ہیں، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا ، جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
562 total views, no views today
Comments


