مینگورہ،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن عبداللہ خان نے کہاہے کہ پولیس کو جدید سہولیات کی فراہمی سے انہیں تفتیش کے سلسلے میں آسانی رہے گی جبکہ ساتھ ساتھ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جاویداقبال شہیدپولیس لائن مینگورہ میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی پی اوسوات شیراکبر خان بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈی آئی جی نے کہاکہ پولیس لائن میں آئی ٹی لیب کا قیام ڈی ٹی سی ای اسلام آباد کے تعاؤن عمل میں لایا گیا ہے
جس کا مقصد پولیس کا استعدادبڑھانااورپولیس کے نمائندوں کو تربیت دینا ہے،انہوں نے کہاکہ آئی ٹی لیب کا قیام پبلک سیفٹی اینڈجسٹس پروگرام کا حصہ ہے اور ملاکنڈڈویژن کے ساتھ اضلاع کی پولیس لائن میں بھی اسی طرح کے آئی ٹی لیب قائم کئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ پولیس کو جدیدسہولیات کی فراہمی سے نہ صرف انہیں تفتیش میں آسانی رہے گی بلکہ اس اقدام سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوجائے گی،اس سے قبل انہوں نے آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر پولیس کے دیگراعلیٰ افیسرز اور جوان بھی موجود تھے۔
536 total views, no views today


