سوات، صوبہ کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی مقہم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ،سوات سمیت ملاکنڈڈیوثرن میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائی سرد خانے کی نذر ،پولیس خاموش تماشائی ،غیر قانونی افغان خاندانوں کے خلاف کارراوائی میں ہچکچاہٹ ،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ،فہرستیں تیار کرنے کے باوجو د پولیس ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ،گزشتہ ماہ ڈی پورٹ کئے جانے والے افغانی رہائی کے بعد دوبارہ سوات پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کے خلاف حکومت کا کریک داؤن میں تیر ی اگئی ہے تاہم سوات سمیت ملاکنڈ ڈیوثرن میں غیر قانونی طورپر مقیم افغانیوں کے خلا ف کارروائی سرد خانے کی نذر ہوگئی ہے زرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے چار پولیس اسٹیشنوں سیدوشریف ،مینگورہ ،بنڑ ،رحیم آباد کے حدود میں اس وقت سینکڑوں افغان باشندے مبینہ طورپر غیر قانونی طورپر مقیم ہیں تاہم اُن کے خلاف مقامی پولیس کسی قسم کی کارراوائی نہیں کررہی ہے زرائع کے مطابق جن افغان باشندوں کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں اُن کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا وہ رہائی کے بعد دوبارہ سوات پہنچ گئے ہیں اور اُنہوں نے مینگورہ شہر میں اپنی کاروباری سرگرمیاں بلاکسی خوف وخطر شروع کردی ہے ۔
728 total views, no views today


