مینگورہ،سوات میں پی آئی اے ٹریننگ سنٹر کا افتتاح ،سنٹر کے قیام سے سوات کے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے سوات میں پی آئی اے ٹریننگ سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سنٹر کے قیام سے عوام کومشرق وسطی کی ایرلائنز میں ملازمت کے سنہری مواقع میسر ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پسماندہ علاقوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں کہا کہ سنٹر کے قیام سے سوات کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مستقبل روشن ہوجائیگی ۔پی آئی اے ٹریننگ سنٹر کے قیام سے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ، مرکزی حکومت سوات کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خواہشمند حضرات ٹریننگ سنٹر سے با آسانی مستفید ہوں گے ، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر سوات کا دورہ کیا اور دورے کے دوران ٹریننگ سنٹر کا افتتا ح بھی کیا ، اس فیصلے سے عوام خوش ہوں گے ،
709 total views, no views today


