سوات(سوات نیوز)تحصیل کبل کے علاقہ کانجوٹاون شپ سوسائٹی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج ،ایس ڈی ڈی اے انتظامیہ اورپولیس خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ کئی بار شکایات کے باوجود علاقہ میں پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانجو ٹاون شپ سوسائٹی کے مکینوں نے بتایا کہ علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوتی جا رہی ہیں ۔علاقہ مکین اورسوسائیٹی کے سابق صدر حاجی بخت کرم اور سوسائیٹی کے صدرامجدکمال زئی نے بتایا کہ چند روز کے دوران دوگاڈیاں چوری ہوئی۔جبکہ متعدد باردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوئی ۔ علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہونے کے واقعات عام ہو گئے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے علاقہ میں گشت نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین عدم تحفظ کے شکار ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کانجو ٹاون شپ میں سی سی ٹی وی کیمریں نصب کریں تاکہ چوروں اور ڈکیتوں پر نظر رکھی جا سکے ۔احتجاج میں کثیرتعدادمیں علاقہ مکین شامل ہوئے۔مظاہرین ڈپٹی کمشنر سوات اور اسسٹنٹ کمشنر کبل سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔
707 total views, no views today



