سوات (سوات نیوز)سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زیتون کی کاشت اور پل دار پودے لگانے کا فیصلہ ، پیداوار سے معشیت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے پشاور میں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے ملاقات کی اس موقع ہر انہوں نے سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ڈاکٹر حیدر علی خان نے انہیں سوات یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور مسائل سے بھی آگاہ کیا گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈڈویژن زرخیز علاقہ ہے اور یہاں کے پھل پورے ملک میں مشہور ہے جسکو مذید آگے بڑھانا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقعوں سمیت معشیت بھی بہتر ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جلد زیتوں کے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پھل دار درختوں کو بھی لگایا جایئگا اور بہت جلد سوات کا دورہ کرونگا جہان پر باقاعدہ زیتوں لگانے کا آغاز ہوگا
710 total views, no views today



