لاہور(ان لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای منتقل کردیا گیا۔ میگا ایونٹ سترہ اکتوبرسے چودہ نومبرتک شارجہ،دبئی،ابوظبی اورعمان میں کھیلاجائے گا۔ پہلےراؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں کوالیفائرزکھیلیں گی۔ بارہ ٹیموں کا مین راؤنڈ چوبیس اکتوبرسے شروع ہوگا۔ جس میں سیمی فائنلز اورفائنل سمیت تیس میچزکھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا گیا جس کا میزبان بھارت ہی ہوگا۔ سترہ اکتوبرسے پہلے راؤنڈ میں سری لنکا،بنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیمیں کوالیفائرزمیں شرکت کریں گی اورچارٹیمیں مین راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ چوبیس اکتوبرسے بارہ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مین راؤنڈ شروع ہوگا۔ شامل ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،جو سیمی فائنل اورچودہ نومبرکو فائنل سمیت تیس میچزکھیلیں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کم ازکم چار وینیوز ضروری ہیں اس لیے شارجہ،دبئی اورابوظبی کے ساتھ عمان کو بھی میزبان وینیوزمیں رکھا گیا ہے۔ یکم جون کو آئی سی سی نے بھارت کی درخواست پرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میزبانی کے لیے اٹھائیس جون تک مہلت دی تھی۔ کرونا کیسزکی بڑھتی تعداد کے پیش نظراسے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
952 total views, no views today



