سوات، تحصیل چارباغ کے بیشتر علاقوں میں پچھلے چار پانچ سالوں سے بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ ہے جو مئی جون کے مہینوں سے شدت اختیار کر جاتا ہے۔ عوام کے بار بار کہنے اور ممبران اسمبلی کے طفل تسلیوں کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے۔ اور گرمیوں میں وولٹیج تیس سے بھی گرجاتاہے ۔ جس سے ایک طرف کاروباری حضرات مسائل کا شکار ہے تو دوسری طرف غریب عوام کے گھروں میں لائٹ تک نہیں روشن ہوتا اور قیمتی برقی آلات ناکارہ ہورہے ہیں ۔
چارباغ کا فیڈر اورلوڈ ہے اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ ایک طرف بے انتہا لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو دوسری طرف کم وولٹیج کی وجہ سے ٹیوب ویلز بھی تین مہینے بند رہتے ہیں۔ اس ای پیسکو اور متعلقہ حکام اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور چارباغ کیلئے الگ فیڈر کی منظوری دیکر اس پر جلد از جلد عملی کام کا آ غاز کریں
458 total views, no views today


