سوات، سیدو شریف سڑک پر موٹر کار دو رکشوں پر چڑھ دوڑا، دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی، مینگورہ پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے مصروف سیدو شریف شاہراہ پر رات کے وقت تیز رفتار موٹر کار نے دو رکشوں پر چڑھ دوڑا ، جس سے رکشوں میں سوات دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں شاہ عزت زوجہ محمد سید سکنہ اینگروئی ڈھیری نویکلے،شاہ سلطانہ زوجہ اسماعیل سکنہ گرین چوک مینگورہ ، ضیاء الرحمان ولد گل فروش سکنہ فیض آباد امانکوٹ شامل ہیں،
جن کو فوری طبی امداد کیلئے سنٹرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
424 total views, no views today
Comments


