کبل، تحصیل کبل سربالا میں آدھی رات کو آگ بھڑک اٹھی، مویشی خانہ جل کر خاکستر ، لاکھوں کے قیمتی جانور ہلاک،نقصان کی لاگت 5لاکھ،مالک مکان کا پڑوسیوں پر دعویداری ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،متاثرہ غریب شخص کا حکام بالا سے انصاف و امداد کی اپیل،تحصیل کبل یوسی توتانوبانڈئی کے پہاڑی علاقہ سربالا میں رات 12بجے کے قریب محمد زیب نامی شخص کے مویشی خانہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے مویشی خانہ میں موجود ایک بیل،تین گائے،دو بچھڑے ،آٹھ بکریاں،ایک گدھا اور دس مرغیاں جل کر ہلاک ہوئے جبکہ مویشی خانہ بھی زمین بوس ہوگیا نقصان کی کل مالیت تقریبا 5لاکھ بتائی جاتی ہے
مالک مکان محمد زیب نے توتانوبانڈئی پولیس چوکی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے محمد شیر،بخت شیر،خان نواب اور محمد ظاہر خان ساکنان سربالا پر دعویداری کی ہے پولیس چوکی توتانوبانڈئی کے انچارج رفیع اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی اس موقع پر غریب متاثرہ شخص محمد زیب نے کہا کہ مخالفین بااثر و طاقتور ہیں لہذا صوبائی حکومت سمیت ارباب اختیارنوٹس لے کر انصاف و امداد کی فراہمی کے احکامات جاری کریں۔
366 total views, no views today


