بریکوٹ ،کارکنان قومی وطن پارٹی کے ممبر سازی صاف شفاف ،اور پارٹی کا منشور و پیغام گھر گھر پہنچائیں ، آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ،ممبرسازی کیلئے ہر محلے کے سطح پر تین تین افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دئے گئے، قومی وطن پارٹی کا ملی رہبر افتاب احمد خان شرپاو،پختوں قوم کا نمائندہ لیڈر ہے ، افتاب احمد خان شرپاو پختوں قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اواذ اٹھارہی ہے ، کارکنان ممبرسازی کا عمل تیز کر یں ، کیونکہ پارٹی میں ممبرسازی اور تنظم بنیاد کا حیثیت رکھتا ہے ،
ان خیالات کااظہار قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے چیف ارگنائرز رفع الملک کامران خان ، حلقہ پی کے 81 کے ارگنائزر حاجی عمرذادہ خان ، ضلعی رہنما و ممبر سازی کے مانیٹرنگ انچارج صدیق علی خان حلقہ پی کے 81 کے سابق امیدوار افضل شاہ باچا ،حلقہ پی کے 81 کے سابق سینئر نائب صد ر فضل ودود باچا، تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر رحم غفران خان سابق جنرل سکرٹری طاہر خان سابق رابط کمیٹی کے چیر مین ڈاکٹر سردار شاہ زرین خان ، گل رحمان خان اف غالیگے، عنایت خان ، حاجی ظاہر شاہ باچا ، طاہر باچا عرف خوگ ، ودیگر نے گزشتہ روز افضل شاہ باچا کے رہائش گا ہ میں ممبرسازی کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، تقریب میں میں بڑی تعداد میں کارکنان و قائدین نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ قومی وطن پارٹی واحد جماعت ہے ، جو پختوں قوم کے فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، افتاب احمد خان شرپاو ایک مخلص اور نڈر لیڈر ہے، جو پوری قوم کے سامنے ہے کیونکہ افتاب احمد کان شرپاو اور نوجوان قیادت سیکندرحیات خان شرپاو پر کئی بار خودکش دھماکے ہو چکے ہیں ، مگر افتاب احمد خان شرپاو نے کھبی بھی علاقہ چھوڑنے یا بھاگنے کی سوچ تک نہیں کی، اج بھی عوام کے درمیان میں موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختوں قوم کے ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلسل جدوجہد کر نے مصروف عمل ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پختوں قوم کے بلاتقریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، انہوں کارکنان پر زور دیا کہ ممبرسازی میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور خواتین کو بھی ممبرسازی میں بھر پور موقع فراہم کریں ، اور ساتھ ہی پارٹی کا پیغام اور منشور گھر گھر پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ ائے روز مختلف پارٹیوں سے قائدین مستعفی ہو کر اور قومی وطن پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے عوام دیگر سیاسی پارٹیوں کے روایتی سیاست تنگ اچکے ہیں ، عوام کے نظریں قومی وطن پارٹی پر لگی ہوئی ہیں ، انشااللہ انے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ، انہوں کہا کہ کارکنان پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کر نے کیلئے اپنے تمام تو انائیاں بروئے کا لائیں ، اس موقع پر کارکنان نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے ممبرسازی بھر پور حصہ لینگے، اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، انشاللہ ضلع سوات میں قومی وطن پارٹی کا ایک گڑھ بنانے اور رکنیت سازی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر ینگے، ممبر سازی کے مانیٹرنگ انچارج صدیق علی خان ، افضل شاہ باچا ، اور شاہ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی ظاہر شا ہ باچا نے تمام کارکنان اور قائدین کا شکریہ ادا کیا ،
467 total views, no views today


