سوات(سوات نیوز) وادی سوات کے پرفضاء مقام بحرین میں رات کے وقت سلیپرز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
تحصیل انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ نےرات تین بجے لیویز نفری سمیت درال روڈ پر کاروائی کی اور پانچ بڈے نگ جنکی تعداد دس سلیپران بنتی ہے کی سمگلنگ ناکام بنادی ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ سلیپران ضبط کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔اے سی بحرین نے عوام سے اپیل کرتے ہوۓ کہا ٹمبر مافیاں میں ملوث کی سفارش نہ کریں۔ تاکہ انکو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائیگی۔
1,112 total views, no views today
Comments



