مینگورہ،ڈی پی اوسوات سلیم مروت نے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ سے بڑے بڑے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کا صفایا ممکن ہوا،امیدہے کہ صحافتی برادری تعاؤن کا یہ سلسلہ بدستورجاری رکھے گی ،پولیس ان کی نشاندہی پرایکشن لے گی ،مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں غیرقانونی رکشوں کے خلاف عنقریب اپریشن شروع کیا جائے گا،غیرمقامی خانہ بدوش بھکاریوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سوات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعدپولیس اسٹیشن مینگورہ میں سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اوراپنی طرف سے پولیس کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ سے بڑے بڑے جرائم پیشہ عناصر کا صفایا ممکن ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ صحافی قلم کے ذریعے معاشرتی وسماجی برائیوں اورجرائم کی نشاندہی کریں پولیس ان کی نشاندہی پرفوری ایکشن لے گی،انہوں نے کہاکہ پولیس اورصحافیوں کا مقصد ایک ہے لہٰذہ دونوں مل کر بہترندازمیں ملک وقوم کی خدمت کرسکتے ہیں اورساتھ ساتھ صحافی پولیس میں موجود کمیوں کی بھی نشاندہی کریں تاکہ ہم ان کی اصلاح کرسکیں، انہوں نے کہاکہ سوات ایک خوبصورت وادی اوریہاں کے عوام امن پسنداورمحب وطن ہیں جنہوں نے قیام امن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ اس ضمن میں صحافیوں کا کرداربھی نمایاں ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دفترکے دروازے ہروقت کھلے رہیں گے وہ جب بھی چاہئے آکر ہمیں مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ سوات میں موجودغیرقانونی اڈوں ،سٹینڈوں،غیرقانونی اورباہرکے اضلاع کے رکشوں کیخلاف عنقریب اپریشن شروع کیا جائے گااس سلسلے میں ٹی ایم اے ،تاجربرادری اورعلاقہ عمائدین کیساتھ مشاورت کرنے کیلئے اجلاس طلب کیا ہے جس میں غیرقانونی اڈوں،سٹینڈوں،ناجائزتجاوزات اوررکشوں کیخلاف اپریشن شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل تیارکریں گے جس کے نتیجے میں شہرسمیت دیگرعلاقوں پرٹریفک دباؤ اورمسائل میں کمی آئے گی،انہوں نے کہاکہ نوعمر بچے اورٹریفک قواعدوضوابط سے ناواقف افراد کے موٹر سائیکل چلانے اورڈرائیونگ پر پابندی ہوگی اورجو بھی بچہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑاگیا تو ان کے والدکو تھانے طلب کیا جائے گا لہٰذہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے منع کریں تاکہ ٹریفک حادثات سے محفوظ رہ سکیں،انہوں نے کہاکہ بھیک مانگنے کی آڑ میں چوریاں ،ڈاکے اوردیگرجرائم کرنے والے خانہ بدوشوں کیخلاف بھی اقدات کریں گے ہمیں امید ہے کہ ان تمام مسائل کو حل کرانے کیلئے صحافی اورعوام پولیس کیساتھ بھرپورتعاؤن کریں گے،اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر رشیداقبال اوریونین کے صدر فیاض ظفر ودیگرنے ڈی پی او کا شکریہ اداکیا اورانہیں سوات پریس کلب کی جانب سے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبراورایس ایچ او مینگورہ دیدارغنی بھی موجود تھے۔رپورٹ خورشید علی
368 total views, no views today


