سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ دکوڑک میں تین گاڑیوں کے درمیان حادثہ، 7 افراد زخمی، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر کار ، فلائنگ کوچ اور سوزوکی گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیوکی میڈیکل ٹیم نے چار زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ ایک معمولی زخمی کو ٹی ایچ کیو خوازہ خیلہ اور دو شدید زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
710 total views, no views today
Comments



