لاہور(سوات نیوز )پاکستان کے سابق آل رانڈر اظہر محمود نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6میں ملتان سلطانز کو چیمپئن بنوانے والے اینڈی فلاور کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل میں ملتان سلطانزکے باولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اینڈی فلاور پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیوں نہیں بن سکتے، ان کے ساتھ 2پی ایس ایل سیزن اور ٹی 10لیگ میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہیں جدید دور کی کرکٹ کا بہت علم ہے،ان کی کوچنگ کا سٹائل بہت اچھا ہے وہ سب کی سنتے ہیں اور پھر اس پر سوچ سمجھ کر بہترین فیصلہ لیتے ہیں،46 سالہ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کامیابی کے پیچھے اینڈی کا کوچنگ انداز اور صحتمند ٹیم کا ماحول پیدا کرنے کی ان کی صلاحیتیں بنیادی وجوہات تھیں اور وہ قومی ٹیم کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں،انہوں نے محمد رضوان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں، ملتان سلطانز کے بیٹسمین صہیب مقصود نے بھی پی ایس ایل کے دوران اچھا پرفارم کیا اور ہمارے پاس ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر شاہنواز دھانی بھی تھے۔
1,051 total views, no views today



