سوات(سوات نیوز)منگلور کے علاقہ شنگرئی کس میں بچوں کو غواء کرنے والے گروہ کے خلاف پولیس نے بھاری نفری علاقے میں بھجوادی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ ایس ایچ او دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ پہنچے اور وہاں علاقہ عمائدین سے ملاقات کی ۔ ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شنگرئی کس میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچوں کو غواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔
798 total views, 2 views today
Comments