کوئٹہ(سوات نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں اورجلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 9جولائی کو موسی خیل میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اسی طرح 11جولائی کو ضلع شیرانی، 12جولائی کو ژوب، 13جولائی کو قلعہ سیف اللہ، 14جولائی کو لورالائی، 15جولائی کو دکی، 16جولائی کو سنجاوی اور 17جولائی کو ہرنائی جب کہ باقی علاقوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔
908 total views, no views today
Comments



