سوات(سوات نیوز) ضلعی انتظامیہ سوات اور محکمہ واسا کی کوششوں سے سوات کا سب سے حسین جھیل مہوڈنڈ ائینہ کی طرح صاف ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ واسا کالام بازاراور جنگل کے۔بعد اب مہوڈنڈ جھیل اور اس کے اطراف کو گندگی سے صاف کررہی ہے۔ دو دن کی مسلسل محنت کے بعد مہوڈنڈ جھیل اب ائینہ کی طرح صاف دکھائی دے رہاہے۔ ڈی سی سوات جنید خان کی بروقت ایکشن اور محکمہ واسا کی جانب سے بروقت صفائی کو سیاح ایک احسن قدم قرار دے رہے ہیں ۔ سیاحوں نے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالام سیاحوں کی اولین ترجیح ہے۔ لیکن یہاں کی صفائی کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ مہوڈنڈ جھیل اور کالام جنگل کچرے کا ڈھیرلگ رہاتھا لیکن بروقت صفائی کی وجہ سے اب جنگل اور دیگر حسین جگہوں کی خوبصورتی واپس لوٹ ائی یے۔
1,128 total views, no views today



