بحرین سوات(سوات نیوز)ایڈیشنل سیشن جج بحرین کے عدالت نے قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والے ملزم حکمت خان ولد میر محمد ساکن کس کالام پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بحرین محمد ایاز خان نے گزشتہ روز حکمت خان ولد میرمحمد ساکن کس کالام پر قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنانے کا حکم جاری کیا۔ملزم حکمت خان پر الزام تھا کے وہ مختلف مساجد سے قرآن شریف کو چوری کرکے نالوں میں پھینک کر بے حرمتی کرتا تھا ملزم کے تھانہ کالام میں مقدمہ علت 187۔تاریخ 24/6/2019 جرم 295B کے تحت درج ہوا تھا عدالت میں ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے عمر قید کی سزا سنایا۔
848 total views, no views today
Comments



