سوات،سوات کے علاقہ مٹہ میں مزدور بارود کادھماکہ کرتے ہوئے خود بارود کا شکار ہوگیا، مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ پیر کلے میں محمد علی ولد حسن سکنہ کوزہ درشخیلہ کنویں میں بارود نصب کررہا تھا کہ اچانک بارود زور دھماکہ کیساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ،
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا، مزدور کی عمر چالیس سال تھی ،اور وہ کئی سالوں سے کنویں کھودنے کا کام کررہا تھا۔
330 total views, no views today
Comments


