چکدرہ(محمد جلیل)اٹک پنجاب پولیس کے ہا تھوں چکدرہ کا جواں سال ساجد قتل جبکہ ساتھی اصف خان شدید زخمی ساجد خان کو اپنے ابائی گاوں چکدرہ میں سپر دخاک کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چکدرہ کے رہا ئشی تحریک انصاف کے سابق ناظم عبدالر حمان کا جواں سال بیٹا ساجد اور انکا ساتھی اصف خان ولد نیک محمد ساکن چکدرہ پنجاب کے ضلع اٹک چچ انٹر چینچ کے قریب سفر پر تھے جہاں پر پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر پولیس نے چلتی گا ڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ساجد خان موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ اسکا ساتھی ڈرائیوراصف خان شدید زخمی ہوا پولیس نے دونوں کے خلاف دہشت گردی کے دفعات لگا کر لاش کو پوسٹ مار ٹم کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا ساجد کے والد ناظم عبدلر حمان کو جیسے ہی واقعات کی اطلاع ملی فوری طور پر حضرو پہنچے جہاں پولیس نے نہ صرف لاش دینے سے انکار کیا اور نہ ہی زخمی کے ساتھ ملنے کی اجازت دی جس پر ناظم عبد الر حمان نے ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ ایم پی اے ہمایون خان اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطہ کیا جس پر فوری طور پر تمام افراد تھانہ حضرو پہنچے جہاں پولیس نے انتہائی رویہ اپنا جس پر ایم این اے اور ایم پی اے نے ائی جی پنجاب سے رابطہ کر کے سارے صورتحال سے اگاہ کیا ائی جی کے حکم پر ڈی پی او
947 total views, no views today



