مینگورہ ،جاوید ٹاور سیدو شریف میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل سٹارگیٹ تھری ڈی گیمز کا افتتاح ہوگیا ، اللہ چوک سیدو شریف کے قریب جاوید ٹاور میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے صدر قیموس خان صوبائی نائب صدر قومی خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے فیتہ کاٹ کر سٹارگیٹ موشن رائیڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ، اس موقع پر علاقے کے عمائدین ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ناظم ارشاد ، سٹی صدر سید صادق عزیز باچہ ، باچا لالا کے بھتیجے ڈاکٹر امتیاز ، ملک بیرام خان ،عزیزاللہ بدا اور دیگر سرکردہ لیگی قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے،
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیموس خان ، قوی خان اور انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ سوات میں پائیدار امن قائم ہوچکا ہے ، دنیا بھر کے سیاح سوات کے دلکش نظاروں کو دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں اسلئے حکومت سوات میں معیاری سڑکوں کا جال بچھائیں اور کالام تک ایکسپریس موٹروے بنائے ،انہوں نے کہا کہ سٹارگیٹ موشن رائیڈ کے افتتاح سے یہاں کے بچوں کو جدید تفریح فراہم ہوگئی اسلئے بچے منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہ کر جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل گیموں سے لطف اندوز ہوں گے ۔
336 total views, no views today


