کابل: کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی افغان اور اتحادی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہوگیا۔عمر خالد خراسانی کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق عمر خالد خراسانی کو افغان صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا جس میں تنظیم کے 9 ساتھی مارے گئے جب کہ عمر خراسانی زخمی ہوا جسے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ عمر خالد خراسانی مہمند ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان کے امیر کے طور پر فرائض انجام دے چکا ہے تاہم گزشتہ سال طالبان شوریٰ نے عمر خراسانی اور دیگر کمانڈروں کو نیا گروپ بنانے کے باعث تنظیم سے نکال دیا تھا۔
322 total views, no views today
Comments


