مینگورہ،شہر ی علاقوں میں چوری کی دلیرانہ وارداتیں شروع، گل کدہ نمبر دو میں چوری کی وارداتوں مین اضافہ، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نامعلوم چوروں نے تین دکانوں کا صفایا کردیا ، واقعات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گل کدہ نمبر دو میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے عمر علی کریانہ سٹور کے شٹر کو اکھاڑ کر دکان میں موجود پندرہ ہزار روپے نقد کے علاوہ دکان سے ہزاروں روپے کے اشیاء خوردونوش چرا کر دکان کا صفایا کردیا، جبکہ بابا جنرل سٹورسمیت ایک اور جنرل سٹور کی تالے توڑ کر موجود نقد رقم کے علاوہ ہزاروں روپے کے قیمتی سامان لے اڑے،
ایک ہفتہ کے دوران تین دکانوں سے چوری کے بعد اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،جبکہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں ، اہلیان علاقہ نے ڈی پی او سوات اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کریں اور چوری کی وارداتوں کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
400 total views, no views today


