سوات(سوات نیوز) کالام اور اتروڑ کے اہلیان کے مابین زمین تنازعے پر جھگڑا ، 15 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کالام ہسپتال منتقل کر دیا۔ کالام ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تین افراد کی موقع پر جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کےمطابق پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 23 افراد زخمی ہوچکے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری علاقہ کوروانہ کیاگیاہے ۔جو وہاں حالات پر قابوپالیں گے
810 total views, no views today



