سوات،کالام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک سنٹر کالام میں کھول دیا جائے یا خوازہ خیلہ سنٹر میں یوسی کالام ،اتروڈ گبرال اور اوشومٹلتان کے خواتین کے لیے ہفتے میں دو دن مختص کیے جاء،علاقہ دور ہونے کی وجہ سے خواتین کو انٹری کے لیے خوازہ خیلہ آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سنٹر خوازہ خیلہ میں ہونے کی وجہ سے سوات کے دور دراز علاقے کالام، اوشو مٹلتان ،اتروڈ گبرال اور دیگر بالائی علاقوں سے خواتین 60,70کلومیٹر کا سفر کرکے خوازہ خیلہ آتی ہیں
اور سنٹر میں زیادہ رش ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کی خواتین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مشران سابق ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب ، شباب ملی پی کے 85 کے جنرل سیکرٹری حمید کالامی اور دیگر نے ا نتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں کی خواتین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کالام میں ایک سنٹر کھول دیں یا خوازہ خیلہ سنٹر میں ان علاقوں کے لیے ہفتے میں دو دن مختص کریں تاکہ دوردراز علاقوں کی خواتین کی مشکلات میں کمی اسکیں ۔
431 total views, no views today


