سوات(سوات نیوز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہرالاسلام نے کالام واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں گروہوں کے درمیان سیز فائر کرائی گئی ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہناہے کہکالام اور اتروڑ اقوام کے درمیان متنازعہ زمین پر فصل کاشت کرنے پر لڑائی ہوئی، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہناہے کہ اب تک دونوں فریقین سے پانچ افراد جان بحق اور گیارہ زخمی ہوئے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کاکہناہے کہ مٹلتان اور اوشو اقوام نے جرگے کے ذریعے سیز فائر کرائی ہے، یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب آرمی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے موقع پر موجود ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہناہے کہانتظامیہ ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
784 total views, no views today
Comments



