چکدرہ(سوات نیوز)دیرلوئر میان گذشتہ رات کو تحصیل لعل قلعہ میدان گاوں دارو میدان مسمی محیب گل ولد جان محمد کے کچہ آبادی پر مشتمل گھر کے دو کمرے بارش کیوجہ سے گرگیا۔ مذکورہ گھر کے دو بیٹیاں موقع پر جانبحق اور ایک بیٹا زخمی ہوا ھے ۔مقامی لوگوں کی مطابق گزشتہ شب کو تیز بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچیاں طفلکہ عالیہ بی بی بعمر 08/07 سال اورمروہ بی بی بعمر 10 سال جانبحق ہوئی۔ جبکہ ایک چھوٹا بچہ نعمان بعمر 02 سال زخمی ہوا۔
506 total views, 2 views today
Comments