مینگورہ(ناصرعالم)مینگورہ تباہ کن بارشیں،آدھی رات کو موسلادھار بارشوں سے کئی علاقے زیر آب آگئے،بجلی کی سپلائی معطل رہی،لوگوں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنارہا،صبح تک لوگ گھروں سے پانی نکالتے رہیں،کسی ایم پی اے،ایم این اے نے علاقے کا رخ تک نہیں کیا،گذشتہ رات مینگورہ میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی،اس دوران خواجہ آباد کی طرف سے پانی کا ریلا نشیبی علاقے شہاب نگر میں داخل ہوگیا اور بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا،مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی شروع کی مگر اندھیرے اور بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے سبب انہیں امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا،لوگوں نے پوری رات گھروں سے باہر گزاری،بارشوں سے محلے بھر میں گھریلو سامان کو شدید نقصان پہنچ گیا تاہم کسی بھی ایم پی اے،ایم این اے یا دیگر حکومتی ذمہ داروں نے علاقے کا رخ تک نہیں کیا،
576 total views, 2 views today