سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل کبل کے گاوں شاہڈھیرئ گودا کے مقام پر فلائنگ کوچ گاڑی سڑک سے نیچے جا گرا، 15 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سیول ہسپتال کبل منتقل کر دیا بعد ازاں شدید زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔
580 total views, 2 views today
Comments