سوات(سوات نیوز)کالام اور اتروڑ اقوام کے درمیان زمینی تنازعہ پر اہم ترین جرگہ کالام کے تاریخی مسجد میں ہوا، جس میں سیاسی ، سماجی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی، پہلے مرحلہ میں جرگہ نے اہلیان کالام کے مشران سے اختیار لی ہے ، جرگہ مشران جو فیصلہ کرینگے وہ اہلیان کالام کو منظور ہوگا، اہلیان کالام کے مشران نے جرگہ کو اپنا اختیار دیدیا ہے ، اب جرگہ اتروڑ جائیگا اور وہاں پر اتروڑ قوم کے مشران سے جرگہ کرینگے ، اس کے بعد جرگہ اپنا فیصلہ سنائے گا۔
واضح رہے کہ تین دن قبل زرعی زمین پر اہلیان کالام اور اتروڑ کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا ، جس میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 23 افراد زخمی ہوگئے تھے، علاقہ کو مزید تصادم سے بچانے کیلئے فوری طور پر ایشو ، مٹلتان ، تھل کمراٹ کے مشران اور سیاسی رہنماوں نے مداخلت کی اور دونوں فریقین کو صلح نامہ پر راضی کیا ۔
کالام اور اتروڑ اقوام کے درمیان تصادم کے بعد مختلف سیاسی رہنماوں نے بڑی تعدادمیں کالام کادورہ کیا اور دونوں اقوام کو مزید مہم جوئی سے روک دیا
1,588 total views, no views today



