سوات(سوات نیوز)سیاحوں اور سوات کے عوام کیلئے کالام اتروڑ سے بڑی خوشخبری اگئی ، جرگہ نے اپنا کام کردکھایا، جرگہ کے ٖفیصلوں کو دونوں اقوام نے تسلیم کرلیا، زرائع کے مطابق اج کالام کے تاریخی مسجد میں کالام اتروڑ اقوام کے درمیان جاری تنازعہ پر اہم ترین جرگہ ہوا، جس میں تھل کوہستان ، دیر کوہستان ، اور سوات کوہستان کے معززین اور مشران سمیت علاقہ کے ایم این اے ، ایم پی اے ، سیاسی وسماجی شخصیات اور عام عوام نے شرکت کی، جرگہ اراکین کے اہم رہنما اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ نے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان پہلا جرگہ کامیاب رہا، جو کہ علاقہ کے وسیع تر مفاد میں رہا ۔جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ کالام اور اتروڑ کے لوگ ایکدوسرے کے راستے استعمال کرینگے اور ایک دوسرے کے علاقہ کے لوگوں سمیت سیاحوں کو تحفظ فراہم کرینگے۔ جرگہ میں یہ فیصلہ بھی سامنے ایا ہے کہ دیسان بانڈہ سمیت دیگر متنازعہ علاقوں کا فیصلہ بھی جرگہ کے زریعے ائندہ چند ہفتوں میں حل کیا جائیگا۔
مزید؛۔ تنازعہ سے متعلق مزید معلومات دیکھنے کیلئے لنک کلک کریں
youtube.com/watch?v=QeN5waX0Fv4
774 total views, 2 views today