سوات،پاکستان تحریک انصاف سوات نے حلقہ پی کے86کے ضمنی الیکشن کے لئے امیداروں سے درخواستیں طلب کرلیں،تحریک انصاف سوات کے صدر ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر سوات کے خالی ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے86کے ضمنی الیکشن کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں اور خواہش مندپارٹی ورکرز اپنی درخواستیں ضلعی صدر ڈاکٹر امجدعلی ایم پی اے یا سینئر نائب صدرمحب اللہ خان ایم پی اے کے پاس جمع کراسکتے ہیں ،
درخواستیں جمع ہونے کے بعد میرٹ کی بنیادپر حتمی امیدوار کا اعلان کیا جائے گا یاد رہے کہ حلقہ پی کے86مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر قیموس خان کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے کے باعث خالی ہوچکا ہے جس پر ضمنی الیکشن کرانے کا عدالتی حکام دیاگیا ہے۔
390 total views, no views today


