مینگورہ، سوات میں ایک اور بائیس سالہ نوجوان نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کاخاتمہ کردیا ، کبل پولیس سٹیشن کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ تو تانو بانڈی میں فتح الرحمان ولد شاہ نظرسکنہ بلکوٹ عنائت کلے باجوڑ جو تو تانوبانڈی میں پچھلے کئی دنوں سے رہائش پذیرتھا اور وہاں پر موچی کا کام کرتا تھا، گزشتہ روز گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے انہوں نے زہریلی دوا کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔کبل پولیس کے مطابق نوجوان کی عمربائیس سال ہے اور ان کا اکثر اوقات اپنے بیوی کیساتھ لڑائی ہوتی تھی ،
جس سے وہ دلبرداشتہ ہو کرانہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ نوجوان کے دو بچے بھی تھے، پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔
401 total views, no views today
Comments


