مینگورہ، ڈی ائی خان میں سینئر وکیل کے قتل کیخلاف سوات بار کا ہڑتال ، عدالتوں کا بائیکاٹ ، وکیل کے قاتلوں کو فوری طورپرگرفتارکرنے کا مطالبہ،سوات بار کونسل نے پختونخوا بار کونسل کی اپیل پر آج سوات کے وکلاء برادری نے عدالتوں سے بائیکاٹ کردیاہے، سوات ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کے مطابق ڈی ائی خان میں گزشتہ روز سینئر وکیل عبدالرحمان کو ساتھیوں سمیت بے رحمانہ انداز میں قتل کیا گیا تھا، جس کیخلاف سوات بار کونسل نے ضلع بھر کے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے،
جس کے بعد سوات کے مرکزی شہر گل کدہ میں ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت تحصیل کورٹس میں وکلاء پیش نہیں ہوئے ، اورمختلف علاقوں سے کیسوں کی پیروی کیلئے ائے ہوئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے حکومت سے پزور مطالبہ کیا کہ وہ سینئر وکیل کے قتل میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتارکریں جبکہ وکیلوں کی تحفظ کیلئے اقدامات بھی اٹھائیں۔
445 total views, no views today


