مینگورہ،امن و تعلیم کیلئے کام کرنے والی طالبہ نیلم چٹان(گولڈ میڈلسٹ)نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں کاسیکورٹی کے آڑ میں فیسوں میں اضافہ افسوسناک ہے،بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں،غریب والدین بچوں کو سکولوں سے نکالنے پر مجبور ہے،ضلعی انتظامیہ اور سکول مالکان بچوں پر رحم کھا کر فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے،امن کی بحالی میں تعلیم شرط ہے جو کہ خواب بنتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر والدین نے اپنے بچوں کو سکولوں سے نکال کر مزدوری پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،تمام سکولوں کی سیکورٹی ضلعی انتظامیہ اور مالکان کی ذمہ داری ہے جس
کا سارا بوجھ طلباء اور والدین پر ڈالا جار ہاہے ،انتظامیہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
816 total views, no views today
Comments


