مینگورہ،ڈپٹی کمشنر سوات جناب محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسایل پر قابو پانے کیلیے پہلے مرحلے میں مینگورہ شہر سے مکمل تجاوزات کا خاتمہ،صفائی میں بہتری لانا اور غیر قانونی کٹ گاڑیوں کیخلاف کاروائی شامل ہیں،اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے،اس ویجیلنس کمیٹی کے سربراہ اے سی بابوزئی اشفاق خان،ممبران میں ڈی ایس پی سٹی محمد صدیق ،ٹریفک انچارج اور سی ایم او شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ہے کہ شہریوں کو زیادہ سہولیتں فراہم کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جایئگی ،جہاں کہیں اس سلسلے میں عوام کو شکایت ہو تو ہمارے دفتر کے دروازے کھلے ہیں،انہوں نے کہاکہ عوام اس سلسلے میں مثبت تجاوزات فراہم کریں،انشااللہ اس پر بھی عمل در آمد کیا جائیگا،آخر میں انہوں نے قابل احترام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ شہریوں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پاسکے۔
802 total views, no views today


