سوات (سوات نیوز)سوات میں دو سال بعد جماعت نہم اور گیارہویں کے امتحانات کا آغاز ،527امتحانی سینٹر قایم ، ستاوئس سو امتحانی عملہ تعینات ان خیالات کا اظہار کنٹرولرسوات بورڈ عمر حسین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کے وجہ سے امتحانات لیٹ ہوئے تھے اور اب آج سے سوات ، بونیر اور شانگلہ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام نہم اور گیارہویں کے امتحانات شروع ہوگئے جس میں کل پچاس ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں کس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور 527امتحانی سینٹرز قایم کر دئے ہیں جس میں سپرٹنڈنٹ سمیت 2700عملہ تعینات کردیا گیا اور تمام سامان و غیرہ سینٹرز میں پہنچا دئے گئے ہیں انہوں نے کہا سوات میں پر امن طریقے سے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے اور اگر کسی کو کوئی بھی مشکل ہو تو براہ راست مجھ سے رابطہ کریں
840 total views, 2 views today