مینگورہ،سوات کے مرکزی شہر میں تحصیل میونسپل کمیٹی کا ناجائز تجاوزات اور ہتھ ریڑھیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، شہر بھر کے سڑکوں کو صاف کرنے کا مہم تیز ، ذرائع کے مطابق تحصیل میونسپل کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی ہتھ ریڑھیوں کیخلاف گرینڈ اپریشن شروع کردیا ہے،اپریشن مینگورہ شہر کے مصروف ترین نشاط چوک سے شروع کیا گیا،میونسپل کمیٹی کے اراکین کیساتھ ٹریفک پولیس بھی موجود تھے۔ناجائز تجاوازات کیخلاف اپریشن کے دوران غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا، جب کہ ہتھ ریڑھیوں کو میونسپل کمیٹی کے گاڑیوں میں اپ لوڈ کرکے کمیٹی لے جایا گیا، میونسپل کمیٹی کے مطابق ہتھ ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ بہت زیادہ پیدا ہو گیا تھا،دوسری طرف ہتھ ریڑھیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ تحصیل میونسپل کمیٹی کے اراکین نے ہمیں پہلے سے اگاہ نہیں کیا ہے، اس سے قبل جب اپریشن کیا جاتا تھا تو پہلے اعلان ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ کسی قسم کا الٹی میٹم نہیں دیا گیا،انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، ہماری سبزیاں اور پھل کمیٹی والوں نے پھینک دیئے ہیں جس سے ہماری روازانہ کی دیہاڑی اور سرمایہ ڈوب گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہمیں مناسب جگہ دیں تاکہ ہم وہاں پر اپنا کاروبار شروع کریں ، تحصیل میونسپل کمیٹی کا اپریشن کے متعلق کہنا ہے کہ اپریشن سے پہلے لوگوں کو اگاہ کیا گیا تھا، لیکن وہ ناجائز تجاوزات ختم نہیں کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سبزی اور پھل فروشوں کیلئے جگہ بھی مختص کی گئی تھی لیکن وہ سڑکوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
762 total views, no views today


