سوات(سوات نیوز) کوزہ بانڈئ نہر میں 9 سالہ بچے کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو 1122کے مطابق کوزہ بانڈئی میں بچہ نہاتے ہوئے نہر میں ڈھوب گیا تھا۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو غوطہ خور اہلکار نے فوری بے ہوش بچے کو نہر سے نکالا اور سی پی آر کرتے ہوئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بروقت فرسٹ ایڈ ملنے کی وجہ سے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
552 total views, no views today
Comments



