مینگورہ، خوازہ خیلہ پولیس سے فرار ہونے والے ملزم کو بنڑ پولیس نے گرفتار کرلیا، بنڑ پولیس سٹیشن کے مطابق یونین کونسل بنڑ اینگروڈھیری کے علاقہ یخ کوہے طاہر اباد میں چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، ایڈیشنل ایس ایچ بخت زادہ کے مطابق ملزم صدیق اللہ ولد محدام شاہ سکنہ جلال اباد افغانستان ،حالیہ ڈھیری خوازہ خیلہ پولیس سے یکم فروری 2015 سے بھاگ گیا تھا، جس میں تین پولیس اہلکاروں اے ایس ائی فضل کریم خان، حوالدار محمد اسماعیل ، کانسٹیبل فضل ربی معطل کئے گئے ،جبکہ ان کیخلاف غفلت برتنے پر انکوائری شروع کی گئی تھی، بنڑ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن میں بند کردیا ہے، پولیس کے مطابق صدیق اللہ کو چوری کی الزام میں گرفتار کیا تھا، جبکہ مجرم کو خوازہ خیلہ پولیس نے اشتہاری بھی قرار دیا ہے، بنڑپولیس کے مطابق مجرم کو خوازہ خیلہ پولیس کے حوالہ کردیا جاتا ہے
654 total views, no views today


