چکدرہ دیر ( محمد جلیل ) لوئردیر اوچ خونی ڈھنڈ میں برساتی نالے میں چاربچوں میں دو بچے ڈوب کر جان بحق ایک بچے کی لاش تاحال غائب جبکہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لوئردیر تھانہ اوچ کے حدود گاوں خونی ڈھنڈ میں چار بچے برساتی نالے میں ڈوب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122سول دیفنس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر ایک بچے کو زندہ بچا لیا جبکہ دو بچے شایان ولد سیف اللہ ،عمر پانچ سال زوہیب ولد شوکت عمر چارسال کو مردہ حالت میں نکال لیاگیا جبکہ ایک بچے کی تلاش ابھی تک جاری ہے بچوں کی نگہانی اموات سے پورا علاقہ سوگوار رہا بچوں کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دئے گئے گل اباد ورسک چکدرہاور دیگر علاقوں میں واقع برساتی نالوں میں سپلائزر کے وجہ سے جگہ جگہ پورے ندیوں میں بڑے بڑے گڑے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کئی قیمتی جا نیں ضائع ہوچکی ہیں ۔
521 total views, no views today



